Light
Dark

جماعت اسلامی کی جانب سے سی ویو روڈ کراچی پر اسرائیلی دہشت گردی اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے غزہ مارچ کیاگیا۔

مارچ کا آغاز نشانِ پاکستان سے کیا گیا، جس میں مرد، خواتین، بزرگ اور بچےبھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

مارچ میں موجود شرکاء نے فلسطینی پرچم تھامے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

مارچ سے خطاب کرتے ہوئے  امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ ساڑھے چار سو دن گزرگئے غزہ میں بمباری جاری ہے، پورا غزہ ملیامیٹ کردیا گیا، برطانوی سازش کے نتیجے میں پوری دنیا سے یہودیوں کو فلسطین میں بسایا گیا ، فلسطین سے میرا اور آپ کا تعلق دین کا تعلق ہے، ہم فلسطینیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

منعم ظفر خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں شکست اسرائیل کا مقدر ہوگی اور وہ سارے اسلامی ممالک جو چپ سادھ کر بیٹھ گئے ہیں وہ مت سمجھیں ان کی باری نہیں آئےگی، ایک ایک کرکے سب کی باری آئےگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *