Light
Dark

ایم ڈی کیٹ ختم کرنے اور یونیورسٹیوں کو ازخود داخلے دینے کی اجازت کی تجویز

اسلام آباد: وزیراعظم کےکو آرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار نے ایم ڈی کیٹ ختم کرنے اور یونیورسٹیوں کو ازخود داخلے دینے کی اجازت دینے کی تجویز پیش کر دی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کی میٹنگ گزشتہ روز پی ایم ڈی سی سیکرٹریٹ میں ہوئی جہاں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار نے میڈیکل یونیورسٹیوں کے لیے مشترکہ داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ ختم کرنےاوریونیورسٹیوں کو ازخود داخلے دینے کی اجازت کی تجویز دی۔

ڈاکٹرملک مختارنے کہا کہ صوبائی میڈیکل یونیورسٹیاں ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن بھی خود کریں، پی ایم ڈی سی صرف نیشنل لائسنسنگ امتحان لے کر ڈاکٹروں کو لائسنس دے۔