پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمیئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے آنے والی غیر ملکی ٹیموں کی میزبانی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، ٹیموں اور آئی سی سی بورڈ ممبرز کے لئے ہوٹلز کی بکنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں پی سی بی حکام نے کراچی لاہوراور راولپنڈی میں ہوٹلز انتظامیہ سے رابطے کئے ہیں ۔چمپئنز ٹرافی کے لئے غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد فروری کے پہلے ہفتے سے شیڈول ہیں۔ میگا ایونٹ سے پہلے ٹیموں کے پریکٹس سیشنز بھی شیڈول ہیں۔اس سے قبل سہہ ملکی سیریز کے لئے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہلے پاکستان پہنچیں گی۔