بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں لگائی گئی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی پر ادارے کے سربراہ کے خلاف کارروائی ہو گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تعلیمی اداروں کے احاطے میں طلبا ونگز کو سیاسی سرگرمیاں سرانجام دینے سے متعلق بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔