بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کیرالہ کے ضلع مالاپرم کے چھوٹے شہر میں ہونے والے سالانہ میلے کے دوران ہاتھی بھپھر گئے۔
میلے میں ہزاروں افراد شریک تھے، چار روزہ میلے کے آخری روز عبادتوں کے دوران ہاتھی اس وقت اچانک بھپر گئے جب ہجوم ڈھول پر رقص میں محو تھا۔
وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میلے میں موجود ایک سے زائد ہاتھیوں میں سے ایک ہاتھی اچانک بھپر جاتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھی ہجوم میں شامل لوگوں کو سونڈ کی مدد سے اٹھاکر دوسری طرف بال کی طرح پھینک دیتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاتھی کے بھپرنے، اس کی جانب سے لوگوں کو اٹھاکر دوسری طرف پھینکنے اور ہاتھیوں کی بھگدڑ سے 2 درجن افراد زخمی ہوگئے۔