انسداد دہشتگری عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا بڑوں سے اپیل ہےکہ غریبوں کو معاف کردیں ان کے حالات بڑے خراب ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا ہم پاکستان میں ہی نہیں تھے لیکن ہم کیسوں میں ہیں، دو دو سال ہو گئے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نیا سال سب پر مزید بھاری ہو گا، جو سوچے بیٹھے ہیں کہ نئے سال میں بڑی تبدیلی آئےگی توکوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کوئی بات نہیں ہے ان کی کوئی سن ہی نہیں رہا، جیل میں ملاقاتوں کی تاریخیں بدل رہی ہیں، کیا خیال ہے وہ مذاکرات کا نتیجہ نکالیں گے۔