Light
Dark

رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات نہ ہونے کی ذمہ دار خود پی ٹی آئی ہے۔

MINISTRY OF INFORMATION AND BROADCASTING (MOIB), PAKISTAN

 طلال چوہدری نے کہا کہ پیشگی شرائط کے ساتھ ملاقات نہیں کرائی جا سکتی، ایسی ملاقات کسی قیدی یا مجرم سے نہیں ہو سکتی جہاں مرضی کا ماحول دیا جائے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ بات چیت میں ڈیڈ لاک بانی پی ٹی آئی کی ذات اور ان کے کیسز سے متعلق ہے، بانی پی ٹی آئی کا مرکزی نکتہ ہی یہ ہے کہ مجھے رہائی ملنی چاہیے، اگر اس کے علاوہ وہ کوئی بات کرنا چاہتے ہیں تو مذاکرات میں کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ڈرتے ہیں کہ مطالبات لکھ کر دیں گے تو پھنس جائیں گے، بانی پی ٹی آئی مذاکرات کی آڑ میں آفر ملنے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *