Light
Dark

ایف بی آر عدالتی حکم پر نیب کیسز والے افسران کے خلاف متحرک، کیسز کی رپورٹ طلب

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) عدالتی حکم پر قومی احتساب بیورو (نیب) کیسز والے افسران کے خلاف متحرک ہوئی اور ان تمام افسران کے خلاف نیب کیسز کی رپورٹ 10 جنوری تک طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے فیصلے پرعمل درآمد کے اقدامات کے تحت تمام چیف کمشنرز ، ڈی جیز ان لینڈ ریونیو ، چیف کلکٹرز اور ڈی جیز کسٹمز کو مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلے میں ایف بی آر نے افسران کے خلاف نیب کورٹس میں زیر التوا کیسز اور ایسے افسران جن کے خلاف کورٹس کے سزاؤں کے آرڈرز جاری ہو چکے ہیں، تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

ایف بی آر نے افسران کے خلاف نیب کیسز کی رپورٹ 10جنوری تک طلب کرلی جب کہ تمام فیلڈز فارمشنرز کو عدالتی حکم کی تعمیل کرنےکی ہدایت کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *