Light
Dark

آپ ذمے داریوں کے ساتھ چلیں گے تو ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا ، مریم نواز کا طلبہ سے خطاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان میں طلبہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جو آپ کوکہےآگ لگادو، بسیں جلادو، بم پھینک دو،گولیاں چلادو، اس بہکاوے میں کبھی نہ آنا،کسی کاایندھن نہ بننا، اگر یہ بات اچھی ہوتی تو کسی کے بچے معافی مانگ کر باہر نہ آتے، سیاسی فلسفہ رکھنا کوئی بری بات نہیں لیکن لوگوں کی عزت کرنا، انہی اقدار کے ساتھ معاشرے اور ملک کی پہچان ہوتی ہے، مجھے نہیں پتا کہ قومی اخلاقیات کس جانب جارہی ہے؟ پاکستان کا مستقبل آپ کے ہاتھوں میں ہے، آپ ذمے داریوں کے ساتھ چلیں گے تو ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

ملتان میں یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں اچھی تعلیم کے ساتھ ساتھ طالبات معاشی طورپربھی با اختیارہوں، بہت سارے ٹریننگ پروگرام شروع کیے ہیں جس میں بہت مثبت رجحان ہے، طالبات کو 3کروڑ روپےتک کا قرضہ ملےگاتاکہ آپ اسٹارٹ اپس شروع کرسکیں۔

اسکالرشپس پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ میرا شکریہ اداکرنے کی  ضرورت نہیں، 100فیصد میرٹ پر طلبہ کو اسکالرشپس ملی ہیں، یہ اسکالرشپس جو دی جارہی ہیں یہ میرا پیسہ نہیں، آپ کا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ جن گھروں کی سالانہ انکم 3لاکھ سے کم ہےان کیلئے تعلیمی اخراجات اٹھانا آسان نہیں، تمام 30 ہزار کی 30 ہزار اسکالرشپ میرٹ پر دی گئی ہیں، اس سال 30 ہزار اسکالرشپ دے رہے ہیں،کوشش ہےکہ 50 ہزار اسکالرشپ دی جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *