Light
Dark

بھارتی آل راؤنڈر اکشر پٹیل نےپوسٹ میں اعلان کیا کہ ان کے ہاں 19 دسمبرکو بیٹا پیدا ہوا

بھارتی آل راؤنڈر اکشر پٹیل نے 24 دسمبر کو انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ ان کے ہاں 19 دسمبرکو بیٹا پیدا ہوا۔

اکشر اور اہلیہ نے انسٹاگرام پر نومولود بچے کی تصویر بھی اپ لوڈ کی جس میں اس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی خاص جرسی پہنی ہوئی تھی۔

جوڑے نے تصویر کے ساتھ پیغام پوسٹ کیا اور بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام ‘ ہکش پٹیل’ رکھا ہے بھارتی کپتان روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں انکشاف کیا تھا کہ اکشر پٹیل کو بارڈرگواسکر ٹرافی کے لیے اس لیے منتخب نہیں کیا گیا کیونکہ وہ اپنے بچے کی پیدائش کی وجہ سے چھٹی پر ہیں۔

واضح رہے کہ اکشر پٹیل جنوری 2023 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *