Light
Dark

کراچی میں زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل کو پاکستان سے جوڑنے کا کام جاری ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کے مطابق کیبل 2025 کی چوتھی سہ ماہی تک پاکستان میں فعال ہوگی، پہلے مرحلے میں کیبل کا پی ایل ایس ای کراچی ہاکس بے پر اتاراگیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق دوسرے مرحلے میں گہرے سمندر میں کیبل بچھانے کاعمل اپریل 2025 سے شروع ہوگا، کیبل 2 افریقا سے پاکستان کو 24 ٹیرا بائٹس بینڈوتھ دستیاب ہوگی۔

اس وقت پاکستان کو 7 زیر سمندر کیبلز سے تقریباً 8 ٹیرا بائٹس بینڈ وتھ دستیاب ہے،یہ کیبل اگلے کئی سال 5G کی ضروریات پوری کرسکے گا۔

پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کے صدر سجاد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ امید ہے نئی کیبلز سے انٹرنیٹ کا مسئلہ حل ہوجائے گا ، انٹرنیٹ اسپیڈ بڑھے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے اعتراف کیا تھا کہ ملک میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ اس طرح نہیں ہے جیسے ہونی چاہیے۔

انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی پر حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی نے حکومت پر چڑھائی کی تھی۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ ہنسی آرہی تھی کہ ایسی انٹرنیٹ اسپیڈ میں ڈیجیٹل نیشن بل لایا گیا، فائر وال سن سن کا کان پک گئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *