جنرل منیجر این ایچ اے حافظ طاہر نے کہا ہے کہ سالٹ رینج کے مقام پر ٹنل بنائی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ فزیبلٹی اسٹڈی کے لئے چار فرمز نے حصہ لیا ہے۔
جی ایم این ایچ اے کے مطابق کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کے لیے معاملہ تکنیکی تشخیص کے مراحل میں ہے، نیلامی کے عمل میں سب سے کم آفر دینے والی فرم فزیبلٹی اسٹڈی کو ڈیزائن کے ساتھ پیش کرے گی۔