Light
Dark

جامعہ کراچی کا بی ایس پروگرام میں انٹرسال اول کے نتائج کی بنیاد پر داخلے دینے کا فیصلہ

جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے کئی عشروں پر محیط اپنی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے ایکسپریس نیوز کے مطابق آئندہ داخلے انٹر سال اول کے نتائج کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ بی ایس مارننگ اورایوننگ پروگرام کے داخلے نومبر کے بجائے جولائی 2025 میں شروع کردیے جائیں گے اور سیشن بھی اگست سے شروع کیا جاسکتا ہے۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلرخالد محمود عراقی نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ بہتر نتائج کے حامل اچھا اکیڈمک پس منظر رکھنے والے طلبہ کے لیے کیا جارہا ہے۔

وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ شہر کی کئی جامعات سال کے وسط میں داخلوں کا اعلان کردیتی ہیں، جس کے سبب ذہین طلبہ کی ایک بڑی تعداد پہلے ہی ان جامعات کا رخ کرلیتی ہے جبکہ ہم چاہتے ہیں کہ جامعہ کراچی میں جو طلبہ داخلہ لے رہے ہیں ان کا معیار بھی یونیورسٹی کی شایان شان ہو۔ اس سلسلے میں باقاعدہ ورکنگ پیپر تیار کرکے اکیڈمک کونسل میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *