واٹر کارپوریشن حکام کے مطابق کارروائی سکھن تھانے کی حدود میں کی گئی جہاں طاقتور مافیا نے آر او پلانٹ کی آڑ میں پانی چوری کا وسیع نیٹ ورک قائم کر رکھا تھا۔
واٹر کارپوریشن حکام کے مطابق مافیا واٹر کارپوریشن کی لائنوں سے روزانہ ہزاروں گیلن پانی چوری کر رہا تھا جس سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچ رہا تھا۔
حکام کے مطابق رواں سال اپریل میں بھی اسی مقام پر زینتھ آر او پلانٹ کی آڑ میں پانی چوری کیا جا رہا تھا، ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔