Light
Dark

یونان میں تارکینِ وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، کشتی میں سوار 8 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 18 کو ریسکیو کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے کا تازہ واقعہ آج (جمعے کو) صبح مشرقی یونانی جزیرے روڈز کے قریب پیش آیا۔

یونانی حکام کے مطابق تیز رفتار کشتی بحری جہاز سے بچنے کے لیے خطرناک طریقے سے چل رہی تھی اور توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے الٹ گئی اور تارکین وطن سمندر میں گر گئے، کشتی الٹنے سے 8 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 18 افراد کو بچا لیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *