Light
Dark

پنجاب ایک بار شدید دھند کی لپیٹ میں آگیا، دھند کی شدت کے باعث مختلف مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

موٹروے پولیس کے مطابق پنجاب میں مختلف مقامات پر شدید دُھند کے باعث موٹر وے ایم 2، ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن منار تک بند کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق دھند کے باعث بند موٹروے ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ اور موٹر وے ایم 11، محمود بوٹی ٹول پلازہ سے کالا شاہ کاکو تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔

موٹرویز پولیس کے ترجمان نے شہریوں اور ڈرائیورو کو غیر ضروری سفر سے گریز اور دوران ڈرائیونگ احتیاط کا مشورہ دیا۔

ملک کے اکثر علاقوں میں آج موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے چند میدانی علاقوں میں کہرا پڑنے کی بھی توقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *