انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے 9 مئی جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) حملہ کیس میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، شہریار آفریدی سمیت مزید 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سینٹرل جیل اڈیالہ میں سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان، علی امین گنڈا پور، شبلی فراز، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز، شہریار آفریدی سمیت درجنوں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
علی امین گنڈا پور کی عدالت پیشی کے بعد وارنٹ گرفتاری منسوخ ہوگے، انہوں نے وکیل غلام حسنین سنبل کو پلیڈر مقرر کردیا۔
عدالت نے جن ملزمان پر فرد جرم عائد کی ہے، ان میں لطاسب ستی، عمر تنویر بٹ، شبلی فراز، کنوزل شوزف، تیمور مسعود، سعد علی خان، سکندر زیب، زوہیب آفریدی، فہد مسعود، راجا ناصر محفوظ شامل ہیں۔
جی ایچ کیو حملہ کیس میں اب تک 113 ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے
۔