Light
Dark

ریلوے کی ایپ میں تکنیکی مسئلہ، ادائیگی کے باوجود بکنگ کا مسیج موصول نہ ہونے کی ہزاروں شکایات

پاکستان ریلوے کی بکنگ ایپ میں تکنیکی وجوہات کی وجہ سے ہزاروں مسافروں رل گئے، آن لائن ادائیگی کے باوجود بکنگ کی صدیق کا میسج موصول نہیں ہوسکا۔

ذرائع ریلوے کے مطابق گزشتہ روز ریلوے ایپ میں بڑی خرابی سامنے آئی جس کے بعد تاحال تکنیکی مسئلہ دور نہیں کیا جاسکا جبکہ ریلوے سے سفر کرنے والے خواہش مند افراد آن لائن بکنگ کی مد میں ہزاروں ادا کے بعد بکنگ کی تصدیق کے لیے پریشان ہیں۔

ذرائع کے مطابق ریلوے کی ہیلپ لائن پر ہزاروں کالز موصول ہورہی ہیں اور شہریوں نے آن لائن بکنگ میں درپیش مسائل کا تذکرہ کی۔ ذرائع نے بتایا کہ اب مسافروں کو بتایا جارہا ہے کہ وہ ریلوے اسٹیشن کے کاؤنٹر سے بکنگ کروائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *