رسبین میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر روی چندرن ایشون نے کپتان روہت شرما کے ساتھ پریس کانفرس میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
اس موقع پر روی چندرن ایشون کا کہنا تھا کہ ’کرکٹ کے اس سفر میں جس نے بھی ساتھ دیا خصوصی طور پر بی سی سی آئی، ویرات کوہلی، روہت شرما، اجنکیا رہانے اور چتیشور پجارا ان سب کا شکریہ‘۔
روی ایشون کا کہنا تھاکہ ’ تمام فارمیٹس میں بطور کرکٹر میرا آخری دن تھا، اپنے کیرئیر کے دوران بہت انجوائے کیا، کئی یادگار لمحے ہیں اور ریٹائرمنٹ کا یہ لمحہ کافی جذباتی ہے‘۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی ایشون کو ریٹائرمنٹ پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔