Light
Dark

پاکستانی اداکارہ عائشہ آفریدی نے سابق کپتان شاہد آفریدی سے کسی  بھی تعلق کی خبرں کی تردید کردی۔

عائشہ آفریدی نے بتایا کہ’میرا شاہد آفریدی سے کوئی تعلق نہیں، مجھ سے کہیں بھی لوگ ملتے ہیں تو یہی سوال کرتے ہیں، سوشل میڈیا پر بھی کمنٹس میں مجھ سے یہی سوال کیا جاتا ہے کہ کہیں میں آفریدی کی رشتے دار تو نہیں جس پر میں انہیں یہی بتاتی ہوں کہ میرا شاہد آفریدی سے کوئی تعلق نہیں میں عائشہ آفریدی ہوں۔‘ 
اداکارہ نے پٹھان فیملی سے ہونے کے باوجود  شوبز  کیرئیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ’ فیملی پٹھان ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے پورے خاندان میں شوبز سے کسی کا کوئی تعلق نہیں، مجھے بھی شوبز میں آنے کیلئے بہت دقت اٹھا کر گھر والوں کو منانا پڑا لیکن مجھے گھر میں اداکار ہونے کی حیثیت بہت زیادہ اہمیت نہیں ملتی ‘ ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *