Light
Dark

کراچی میں یونیورسٹی‎ روڈ پر دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی سپلائی کرنے والی 84 انچ قطر کی اہم پانی کی لائن پھٹنے کے باعث کراچی کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی بدستور بند ہے۔

حکام کے مطابق متاثرہ لائن گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال، بہادرآباد، لائنز ایریا اور لیاری سمیت شہر کے دیگرعلاقوں کو پانی سپلائی کرتی ہے اور حالیہ نقصان ریڈ لائن منصوبے کے دوران ہونے والے کھدائی کی وجہ سے ہوا، روزانہ 150 ملین گیلن پانی ضائع ہو رہا تھا
کراچی واٹر کارپوریشن کے حکام نے دعویٰ کیا کہ متاثرہ لائن کے 3 میں سے 2 رساؤ ٹھیک کردیے گئے ہیں بدھ تک تیسرے رساؤ کی مرمت مکمل کرکے پانی کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔

واٹر کارپوریشن کے تنویر شیخ نےدعویٰ کیا کہ مرمتی کام 24 گھنٹے جاری رہا، 300 سے زائد مزدوروں اور بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا، ڈرلنگ کے دوران 16 فٹ کا شگاف پڑنے سے مرمت میں وقت لگا۔۔

۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *