Light
Dark

مدارس بل؛ وفاق المدارس کا ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:
وفاق المدارس نے مدارس بل کے حوالے سے ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مفتی محمد تقی عثمانی کی زیر صدارت وفاق المدارس کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے خاص طور پر شرکت کی۔

مرکزی مجلس عاملہ نے اتحاد تنظیمات مدارس کے فیصلوں اور مؤقف کی توثیق کر دی جب کہ وفاق المدارس نے اس حوالے سے ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت جمعہ کے اجتماعات، ختم بخاری اور مدارس کے سالانہ پروگراموں میں عوام کو اتحاد تنظیمات مدارس کے مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا ۔

مجلس عاملہ وفاق المدارس نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مدارس رجسٹریشن بل ایکٹ بن چکا ہے، لہٰذا اس کا فوری طور پر گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ مدارس کے معاملات میں رکاوٹیں اور تاخیری حربے قابل قبول نہیں ہیں۔ نیز مدارس کے جملہ مسائل کو فی الفور حل کیا جائے۔

وفاق المدارس کے ذمے داران نے مولانا فضل الرحمٰن کو پارلیمنٹ میں مدارس کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کرنے پر خراج تحسین پیش ک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *