کراچی کے علاقے سرجانی یوسف گوٹھ میں اوباش نوجوان راہگیر خاتون کے سامنے مکمل برہنہ ہونے کے واقعے کا مقدمہ سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا۔
کراچی کے علاقے یوسف گوٹھ کی گلی نمبر 1 میں ایک اوباش نوجوان کی راہگیر خاتون کے سامنے نازیبا حرکت کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد نوجوان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
شہر قائد میں خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا جس میں اوباش نوجوان راہگیر خاتون کے سامنے مکمل برہنہ ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں نوجوان خاتون کے گزرنے پر نازیبا حرکت کرتا ہے، جبکہ اس کے دوست نوجوان کی غیر اخلاقی حرکت کی ویڈیو ریکارڈ کرتے ہیں اور پھر دوبارہ ایسی حرکت دہرانے کا کہتے ہیں۔ جائے واقعہ پر دوسرے لوگوں کا آنا جانا بھی لگا ہوا تھا۔
نوجوان کی ویڈیو وائرل ہوئی تو اس نے سوشل میڈیا پر اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں اس نے کہا کہ مجھے اپنی حرکت کا پچھتاوا ہے، میں ماں بہنوں سے معافی مانگتا ہوں۔
پولیس کے مطابق اس نوجوان کا نام علی بتایا گیا ہے، جو یوسف گوٹھ گلی نمبر 1 کا رہائشی ہے۔ ویڈیو کے مطابق، نوجوان نے اپنے دوستوں کے کہنے پر دوبارہ نازیبا حرکت کی تھی۔
اوباش نوجوان کا کہنا تھا کہ یہ سب شیطانی مزاح تھا اور میں اپنی غلطی پر شرمندہ ہوں