پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ریکارڈ ساز دن رہا اور پیر کو 100 انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 169 پر بند ہوا۔
منگل کو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے، کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 766 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 936 پر جا پہنچا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں مزید تیزی آئی اور 64 پوائنٹس اضافے سے انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔