عالمی شہریت یافتہ طبلہ نواز ذاکر حسین 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ دل کی تکلیف کے باعث سان فرانسسکو کے ایک اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ذاکر حسین کے منیجر نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ موسیقار کو بلڈ پریشر کا مسئلہ درپیش تھا۔
طبلے کو عالمی سطح پر لے جانے والے ذاکر حسین معروف طبلہ نواز اللہ رکھا کے بڑے بیٹے تھے۔ انہوں نے والد کے نقش قدم پر چل کت موسیقی کی دنیا میں مقام حاصل کیا۔