ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق مرمتی کام کے باعث شہر میں 15 کروڑ گیلن پانی کی کمی ہوگی۔
ترجمان کے مطابق لیاری، کلفٹن، گلشن اقبال، جمشید ٹاؤن اور اولڈ سٹی ایریا متاثر ہوں گے، بدھ کی شام تک شہر میں پانی کی فراہمی بحال ہوجائے گی۔
کراچی واٹر کارپوریشن نے رعایتی واٹر ٹینکرز کوٹے میں اضافہ کردیا ہے، تمام سرکاری ہائیڈرنٹس پر ونڈو سروس کا بھی آغاز کردیا گیا۔
حکام کے مطابق 24 گھنٹے باآسانی واٹر ٹینکر بک کروایا جاسکتا ہے، مرمتی کام مکمل ہونے تک کمرشل ٹینکرز سروس معطل رہے