پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ مشکوک ہے کیونکہ گھر اندر سے یا گھر کے باہر سے فائرنگ کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔
فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی مقتولہ18 سالہ دعا 18کی سوتیلی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ دعا کو بچپن میں گود لیا تھا۔
والدہ کے مطابق ہم کمرے میں تھے دعا کمرے سے باہر تھی، پٹاخے کی طرح کی آواز آئی اس کے بعد دیکھا تو دعا خون میں لت پت تھی اور میری 9 ماہ کی نواسی انوشہ کے بازو سے بھی خون نکل رہا تھا۔
دونوں زخمیوں کو یونیورسٹی روڈ پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئی