ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مزید 6 آئی پی پیز سے بجلی خریداری کے معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا اور ان معاہدوں کے خاتمے سے مزید 300 ارب روپے کی بچت کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 2396 میگاواٹ کے 6 آئی پی پیز کےساتھ معاہدے ختم کیے جائیں گے اور مزید آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے سے بجلی ٹیرف میں کمی ہوگی۔
ذرائع نے بتایاکہ وفاقی حکومت اب تک 13 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرچکی ہے، ان میں بگاس سے چلنے والے 8 نجی بجلی گھروں کے ساتھ معاہدوں کی منظوری شامل ہے۔
وزیراعظم نے آئی پی پیز سے مذاکرات کے لیے ٹاسک فورس قائم کر رکھی ہے۔