Light
Dark

لاہور ائیرپورٹ پر کسٹمز نے اسمگل کیے جانے والے ہیرے اور دیگر قیمتی سامان ضبط کرلیا۔

ترجمان نے بتایا کہ  اے سی کسٹم سمرا اظہر کی سربراہی میں کسٹم حکام نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کی۔

ترجمان کے مطابق  دبئی سے لاہور پہنچنے والے مسافر خالد راشد کے بیگ کو مشکوک سمجھ کر تلاشی لی گئی تو اس میں سے 45 ہیرے ، 18 گھڑیاں اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں جن کی مالیت ایک کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ  تمام اشیاء کو قبضے میں لے کر مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *