Light
Dark

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھارت کے مسافر بردار طیارے کو ایمرجنسی کی بنیاد پر لینڈنگ کی اجازت دیدی گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دہلی سے جدہ جانے والی بھارتی ائیرلائن کی پرواز  کو کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ائیرلائن کی پرواز دہلی سے جدہ جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں ایک مرد مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی، جہاز کے عملے نے مسافر کو آکسیجن فراہم کی تاہم حالت خراب ہونے پر پائلٹ نے کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا۔

بھارتی پائلٹ نے کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق اجازت ملنے پر پائلٹ نے طیارے کا رخ کراچی کی طرف کر دیا اور جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

حکام کے مطابق طیارے کی لینڈنگ کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے جہاز میں جا کر مسافر کو طبی امداد فراہم کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *