ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات اور ریکارڈ ترسیلاتِ زر کی بدولت ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعظم نے اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی حالیہ رپورٹ پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کے پاکستان پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان کے بارے میں عالمی سوچ منفی 10 فیصد سے نکل کر 31 فیصد مثبت پر آگئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نتائج عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثبت پیغام ہے۔