Light
Dark

کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات، دن کے اوقات میں ڈمپرز کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے شہرمیں بڑھتے ہوئے جان لیوا ٹریفک حادثات کے تناظر میں کہا ہے کہ دن کے اوقات میں ڈمپرز کے داخلےپرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاوید عالم اوڈھو نے کہاکہ ہیوی ٹریفک کی زد میں آ کر ستاون فیصد موٹر سائیکل سوار شہری جان کی بازی ہارتے ہیں، کوشش کررہے ہیں حادثات اوراموات کی شرح میں کمی لانے میں کردارادا کریں۔

کراچی پولیس چیف نے مزید کہا کہ امید کرتا ہوں میڈیا کے تعاون سے ہم مہم چلارہے ہیں، دن کے اوقات میں ڈمپرز کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، شہر میں رات گیارہ بجے کے بعد ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں خاتون اور کمسن بچے سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ زیادہ تر حادثے ہیوی گاڑیوں کی تیز رفتاری کے باعث پیش آئے، حادثات میں مرنے والوں میں موٹر سائیکل سواروں کی تعداد زیادہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *