توشہ خانہ کیس 2 میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
اسپیشل کورٹ سینٹرل ون اسلام آباد نے عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی، توشہ خانہ ٹو کیس کی ابتدائی تحقیقات نیب کی کی تھی، نیب ترامیم کی روشنی میں یہ کیس ایف آئی اے کو منتقل کیا گیا تھا.