Light
Dark

واٹس ایپ کے نئے فیچر سے اب کسی بھی زبان کو سمجھنا آسان

میٹا کی فوری پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلیکیشن واٹس ایپ اب ایک نیا ٹرانسلیشن فیچر متعارف کروانے جا رہی ہے جس سے صارفین کو کسی بھی زبان میں موصول ہونے والے پیغام کو سمجھنے میں آسانی ہو گی۔

اب واٹس ایپ صارفین کو کسی ایسی زبان میں بھی کوئی پیغام موصول ہو جو اُنہیں سمجھ نہ آتی ہو تو بھی کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ وہ نئے ٹرانسلیشن فیچر کی مدد سے بغیر کسی رکاوٹ کے تمام پیغامات اور چینل اپ ڈیٹس کا براہِ راست ایپ کے اندر ہی اپنی زبان میں ترجمہ کر کے پڑھ سکیں گے۔

واٹس ایپ کے اس نئے ٹرانسلیشن فیچر کو صارفین کی پرائیویسی متاثر کیے بغیر رابطے کو قائم رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر کو یہ یقینی بناتے ہوئے ڈیزائن کیا جا رہا ہے کہ جب صارفین اپنے تمام پیغامات اور چینل اپ ڈیٹس کا ترجمہ براہِ راست ایپ کے اندر ہی کریں تو کوئی ڈیٹا تھرڈ پارٹی سروسز یہاں تک کہ واٹس ایپ کے اپنے سرورز کو بھی نہ بھیجا جائے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ یہ نیا فیچر ابھی تیاری کے مراحل میں ہے اور جلد ہی اپ ڈیٹ میں دستیاب ہو گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *