پاکستان ان دنوں جنوبی افریقا کے دورے پر ہے جہاں دونوں ملکوں کے درمیان ابھی ٹی ٹوئنٹی سیریز جاری ہے۔جس کے بعد 3 میچز کی ون ڈے سیریز اور پھر 2 ٹیسٹ میچزکی سیریز بھی ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے جنوبی افریقا جانے سے انکار کیا ہے۔انہوں نے پی سی بی کی جانب سے ریڈ بال ٹیم کے کوچ ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے پر نہ جانے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق البتہ گلیسپی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر جنوبی افریقا نہ جانے کا بورڈ کو بتایا ہے۔