ایک کانفرنس کے موقع پر سندر پچائی نے کہا کہ ‘میرے خیال میں ہم گوگل سرچ میں بہت زیادہ پیچیدہ سوالات کے جواب بھی دے سکیں گے’۔
انہوں نے بتایا کہ ‘میرے خیال میں آپ حیران رہ جائیں گے، یہاں تک کہ 2025 کے شروع میں بھی سرچ میں کافی کچھ نیا کرنا ممکن ہوگا’۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ‘جب میں مستقبل کی جانب دیکھتا ہوں تو اندازہ ہوتا ہے کہ ہم بہت بڑی تبدیلی کے ابتدائی مراحل سے گزر رہے ہیں، میرے خیال میں آگے کافی تنوع دیکھنے میں آئے گا، ہم اس شعبے میں سب سے آگے رہنے کے لیے پرعزم ہیں اور میرے خیال میں ابھی بھی ہم سب سے آگے ہیں’۔
خیال رہے کہ گوگل نے 2024 میں اپنے سرچ انجن آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے متعلق کافی کچھ شامل کیا ہے