Light
Dark

سرکاری سطح پر ڈرائیونگ اسکولز قائم

سرکاری سطح پر مرد وخواتین کو گاڑی چلانا سکھانے اور با اختیار بنانے کے لیے علیحدہ علیحدہ ڈرائیونگ اسکول قائم کر دیے گئے ہیں۔

نیوز کے مطابق پنجاب کے دارالخلافہ شہر لاہور کے مختلف مقامات پر 10 ڈرائیونگ اسکولز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے دو اسکولز خواتین کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

جن علاقوں میں ڈرائیونگ اسکولز قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں گریٹر اقبال پارک، کاہنہ میثاق سینٹر، ٹاؤن شپ، پولیس خدمت، لبرٹی خدمت مرکز، مناواں ٹریفک لائنز، ڈیفنس خدمت مرکز، برکت مارکیٹ، جیل روز اور ایل او ایس فیروز پور روڈ شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *