سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر پر صارفین نے حیرانی کا اظہار کیا اور سوالات کیے کہ دُلہا دُلہن کوئی معروف شخصیات نہیں تھیں پھر بھی شاہ رخ نے اس شادی میں شرکت کی تو ضرور انہوں نے کوئی معاوضہ لیا ہوگا۔
انسٹاگرام پر ایک میک اپ آرٹسٹ امرت کور نے ویڈیو پوسٹ کی جس میں شاہ رخ دُلہن کے ہمراہ اسٹیج پر موجود ہیں اور پرفارم کررہے ہیں جب کہ اداکار نے دُلہن کی تعریف بھی کی۔
اسی ویڈیو پر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ اس شادی میں شرکت کے شاہ رخ نے کتنے پیسے لیے ہوں گے۔