Light
Dark

ترکیے میں دو فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے۔ جس کے نتیجے میں 6 فوجی ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیے میں دونوں ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران فضا میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا تاہم دوسری ہیلی کاپٹر کو بحفاظت زمین پر اتار لیا گیا۔

ہلاک ہونے والے فوجی تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔ حادثہ ترکیے کے جنوب مغربی علاقے اسپارٹا میں پیش آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *