پولیس حکام کے مطابق پاکستان مخالف نعرے لگانے والے افرادکو کورنگی سے گرفتار کیا گیا ہے۔
چند روز قبل نوجوانوں نے سی ویو پر نعرے لگاتے ہوئےسوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ملک مخالف نعروں کے بعد سے ملزمان کی تلاش جاری تھی، ملزمان کو کورنگی صنعتی ایریا پولیس نےگرفتار کیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نےگرفتاری کے بعد پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگادیے۔