نشان حیدر سپاہی سوار محمد حسین شہید کی 53 ویں برسی کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج نے ان کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 1971 کی جنگ میں سوار محمد حسین شہید نے بے مثال جرأت کا مظاہرہ کیا اور دشمن کے16 ٹینک تباہ کرنےمیں کرداراداکیاتھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سوار محمد حسین نے فرض کی ادائیگی کے دوران دشمن کی مشین گن کی گولی لگنے سے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے بقا کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر بیٹوں کو قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔