پاکستانی زائرین کو زیارتوں کےلیے شام لے جانے والے گروپ لیڈر ثمر بخاری نے کہا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء ختم ہوچکی ہیں۔
زائرین گروپ لیڈر ثمر بخاری نے کہا کہ شام میں پھنسے پاکستانیوں کےلیے خوف و ہراس کی صورتحال ہے، کھانے پینے کی اشیاء ختم ہوچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت 300 پاکستانی سیدہ زینب کے روضے کے قریب علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔
ثمر بخاری کا کہنا ہے کہ شام میں حالات بہت زیادہ مخدوش ہیں، اس وقت کرفیو لگا ہوا ہے، ہم باہر نہیں جاسکتے، کھانے پینے کی اشیا نہیں ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام سے رابطے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ 300 سے زائد زائرین میں خواتین، بچے، بزرگ ہیں، پاکستانی حکام واپسی کےلیے اقدامات کریں۔
ثمر بخاری نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارتخانے نے کہا ہے کہ زائرین کو لبنان کے راستے نکالیں گے، ہم دمشق سے 14کلو میٹر دور سیدہ زینب کے علاقے میں ہیں