ذرائع کے مطابق ملک بھرمیں انٹرنیٹ آج بھی سست روی کا شکارہے جس کے باعث دیگر شعبوں کی طرح آن لائن کام کرنے والے افراد بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔
فری لانسرز کا دعویٰ ہے کہ انٹرنیٹ کی سست روی سے پاکستانیوں کو ملنے والے کام میں 70 فیصد کمی آئی ہے۔
فری لانسرز کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے سے انہیں اسائنمنٹ وقت پر دینے میں مسائل کا سامنا ہے، وقت پر اسائنمنٹ نہ دینے سے کئی فری لانسرز کی پروفائلز بھی بند ہوچکی ہیں۔
دوسری جانب انٹرنیٹ کی سست رفتار سے ڈیجیٹل مارکیٹنگ بھی متاثرہوئی ہے اور ڈیجیٹل مارکیٹ کے ماہرین کو خدشہ ہے کہ انٹرنیٹ کے مسائل حل نہ ہوئے تو فری لانسرز کے کلائنٹ بنگلادیش، بھارت یا کسی دوسرے ملک منتقل ہوجائیں گے۔