ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی انٹرنیٹ سروس کی رفتار سست روی کا شکار ہونے کے باعث اسپتالوں میں دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریض تاخیر سے رپورٹس ملنے پر مشکلات سے دوچار ہوگئے۔
انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث مریضوں کو تاخیر سے رپورٹس مل رہی ہیں جبکہ کئی مریض ڈاکٹروں کے ساتھ ٹیسٹ رپورٹس آن لائن بھی شیئر نہیں کر پا رہے۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال ترجمان محمد عاصم کا کہنا تھا کہ صوبے کے تینوں تدریسی اسپتالوں میں یومیہ کی بنیاد پر ایمرجنسی میں ہزاروں مریض لائے جاتے ہیں، جہاں مریضوں کا ڈیٹا اور مختلف بیماریوں کی تشخیص کا اندراج آن لائن کیا جاتا ہے