سندھ میں 8 دسمبر کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا، آٹھ تعلیمی اداروں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے میڈیکل کے ٹیسٹ کے انعقاد کو شفاف بنانے کے لیے امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ نے اور امتحانی مراکز میں موبائل جیمرز لگانے کا حکم دے دیا ہے۔
پولیس کی جانب سے میڈیکل کالجز،جامعات کے داخلہ ٹیسٹ مراکز میں مناسب سیکورٹی انتظام کیا جائے گا، امتحانی مراکز میں ڈیجیٹل ڈیوائس، موبائل فون اور لیڈیز پرس لانا منع ہے جبکہ ٹیسٹ مراکز کے اطراف غیر متعلقہ افراد اور گاڑیوں کی آمد ورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی