Light
Dark

کراچی میں حادثے کے بعد آئل ٹینکر سے بہنے والے تیل پر عوام ٹوٹ پڑے

کراچی میں ٹرالر اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں بہنے والے ہزاروں لیٹر آئل پر لوگ ٹوٹ پڑے۔

کراچی میں نیٹی جیٹی پل پر بے قابو آئل ٹینکر کی ٹرالر سے ٹکر بعد ٹینکر میں موجود ہزاروں لیٹر آئل سڑک پر بہہ گیا۔

اس تصادم کے بعد سڑک پر دور دور تک پھیل جانے والا آئل جمع کرنے کے لیے شہری آئل پر ٹوٹ پڑے اور ٹریفک پولیس کے منع کرنے کے باوجود ڈرمز وغیرہ میں بہہ جانے والا آئل جمع کرنا شروع کر دیا۔ جب کہ آئل کی وجہ سے سڑک پر پھسلن پیدا ہوجانے سے متعدد افراد پھسل کر زخمی ہوگئے۔

آئل ٹینکر حادثے کے بعد ماڑی پور جانے والا ٹریک مکمل طور پر بند رہا، پولیس نے ٹرالر اور آئل ٹینکر کو تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *