Light
Dark

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ وہ، سلمان اور شاہ رخ خان فلم میں ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں مگر اس حوالے سے مناسب اسکرپٹ کا انتظار ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شریک عامر خان نے  شاہ رخ اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ 

رپورٹ کے مطابق عامر خان نے کہا کہ میں، شاہ رخ اور سلمان 6 ماہ قبل اس پر بات کرچکے ہیں اور اب ہمیں بس ایک مناسب اور اچھے اسکرپٹ کا انتظار ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے سلمان خان اور شاہ رخ خان بھی اس حوالے سے متفق تھے کہ ہم تینوں ساتھ ملکر  فلم کریں اور مجھے امید ہے یہ جلد ہوگا۔ 

رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ خان نے کہا کہ ساتھ کام کرنے کا آئیڈیا میں نے ہی پیش کیا اور میں نےکہا کہ اگر ہم تینوں ساتھ فلم نا کر پائے تو یہ افسوسناک ہوگا۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *