اس حوالے سے ایک بیان میں سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ صوبے میں پلاسٹک پروڈیوسرز، سپلائرز اور ری سائیکلرزکی رجسٹریشن آن لائن کرنےکا فیصلہ کیا ہے جس سے پلاسٹک انڈسٹری کا ڈیٹا ایک جگہ اکٹھاکیا جائےگا۔
وزیر تحفظ ماحولیات نے کہا کہ پلاسٹک کی سپلائی سائیڈ کو مکمل طور پر رسمی معیشت کا حصہ بنان امقصود ہے، اس اقدام سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جائیگا اور معیشت میں شفافیت بھی بڑھےگی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 75 مائیکرون سے کم حجم والے پولیتھین بیگز کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے، پلاسٹک تھیلے بنانے والی 9 فیکٹریوں کو خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیے جب کہ اینٹی پلاسٹک اسکواڈز فوڈ پوائنٹس، مارکیٹوں اور دکانوں کا معائنہ کر رہے ہیں، پلاسٹک بیگز کا استعمال ختم کرنے کے لیے سخت اقدامات کررہے ہیں، دکانداروں کو متبادل ماحول دوست بیگز استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سینئر وزیر نے مزید کہا کہ پلاسٹک تھیلوں پر پابندی یقینی بنانےکے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور محکمہ تحفظ ماحول 10 دسمبرسےاینٹی پلاسٹک مہم اور کریک ڈاؤن تیزکرےگا۔