Light
Dark

نئی دہلی کی تاریخی جامع مسجد بھی ہندو انتہا پسندوں کےنشانے پر آگئی

نئی دہلی کی تاریخی جامع مسجد بھی ہندو انتہا پسندوں کےنشانے پر آگئی

بھارت میں نئی دہلی کی تاریخی جامع مسجد بھی ہندو انتہا پسندوں کےنشانے پر آگئی ہے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم نے جامع مسجد دہلی میں مورتیوں کی باقیات دفن ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے سروے کی درخواست جمع کروادی۔

انتہا پسند تنظیم ‘ہندوسینا’ نے دعویٰ کیا کہ نئی دہلی کی جامع مسجد کی تعمیر جودھپور اور اودھے پور کے مندر گرانے کے بعد کی گئی،وہاں موجود مورتیوں کی باقیات کو جامع مسجد کی سیڑھیوں کی تعمیر میں استعمال کیا گیا تاکہ ہندوؤں کی توہین کی جائے۔

ہندو سینا کے سربراہ نے آرکیالوجیکل سروے کو جامع مسجد دہلی کا سروے کرانے کی درخواست جمع کرادی۔

خیال رہےکہ ہندوسینا اس سے قبل درگاہ اجمیرشریف کی جگہ مندر ہونےکے دعوے پر عدالت میں درخواست جمع کراچکی ہے جب کہ اترپردیش کے شہر سنبھل میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسجد کی جگہ ہندو مندر ہونےکا دعویٰ کیا جس کے بعد مختلف جھڑپوں میں 3 افراد کی ہلاکت بھی ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *