Light
Dark

کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، النصر کے سابق گول کیپر کا انکشاف

کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، النصر کے سابق گول کیپر کا انکشاف

سعودی عرب کے فٹ بال کلب ’النصر‘ کے سابق گول کیپر ولید عبداللہ نے انکشاف کیا ہے کہ کلب کے کپتان و پرتگالی فٹبال سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو مذہب اسلام میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور اسے قبول کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

ایک عرب ٹی وی پروگرام ’الحصۃ الخیرۃ‘ میں بطور مہمان شرکت کے دوران ولید عبداللہ نے طویل عرصے سے زیر گردش ان افواہوں کی تصدیق کی اور کرسٹیانو رونالڈو کے مقامی رسوم و رواج سے مضبوط تعلق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ اسلام قبول کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔‘

ولید عبداللہ نے کہا کہ ’رونالڈو حقیقی طور پر اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں۔ میں نے ان سے اس کے بارے میں بات کی اور انہوں نے دلچسپی ظاہر کی، وہ گول کرنے کے بعد پہلے ہی میدان میں سجدہ ریز ہو چکے ہیں، اور وہ ہمیشہ کھلاڑیوں کو نماز پڑھنے اور اسلامی مذہبی طریقوں پر عمل کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *